Etiqueta de Instagram urdumw

Anuncio
خاطر غزنوی
گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے 
لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے...
93 3
خاطر غزنوی گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے گرمئ محفل فقط اک نعرۂ مستانہ ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس محفل سے دیوانے گئے میں اسے شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوں مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے وحشتیں کچھ اس طرح اپنا مقدر بن گئیں ہم جہاں پہنچے ہمارے ساتھ ویرانے گئے یوں تو وہ میری رگ جاں سے بھی تھے نزدیک تر آنسوؤں کی دھند میں لیکن نہ پہچانے گئے اب بھی ان یادوں کی خوشبو ذہن میں محفوظ ہے بارہا ہم جن سے گلزاروں کو مہکانے گئے کیا قیامت ہے کہ خاطرؔ کشتۂ شب تھے بھی ہم صبح بھی آئی تو مجرم ہم ہی گردانے گئے #urdupoetry#urdu#poetry#best#urdu#literature#poems#urdumw#couplets#classy#magical_words#urduadab#bazm_e_urdu#hikayat#lifequotes#lifelessons#urdu_magical_world#lifechanger#sufiyana#dailydose#quoteoftheday#love#happy#igers#amazing#literature#mindfulness#foodforthough
19.02.2018 14:57:08
Anuncio
Anuncio
Anuncio
سلیم کوثر
میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے 
سر آئینہ مرا عکس ہے پس...
118 6
سلیم کوثر میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے سر آئینہ مرا عکس ہے پس آئینہ کوئی اور ہے میں کسی کے دست طلب میں ہوں تو کسی کے حرف دعا میں ہوں میں نصیب ہوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے عجب اعتبار و بے اعتباری کے درمیان ہے زندگی میں قریب ہوں کسی اور کے مجھے جانتا کوئی اور ہے مری روشنی ترے خد و خال سے مختلف تو نہیں مگر تو قریب آ تجھے دیکھ لوں تو وہی ہے یا کوئی اور ہے تجھے دشمنوں کی خبر نہ تھی مجھے دوستوں کا پتا نہیں تری داستاں کوئی اور تھی مرا واقعہ کوئی اور ہے وہی منصفوں کی روایتیں وہی فیصلوں کی عبارتیں مرا جرم تو کوئی اور تھا پہ مری سزا کوئی اور ہے کبھی لوٹ آئیں تو پوچھنا نہیں دیکھنا انہیں غور سے جنہیں راستے میں خبر ہوئی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے جو مری ریاضت نیم شب کو سلیمؔ صبح نہ مل سکی تو پھر اس کے معنی تو یہ ہوئے کہ یہاں خدا کوئی اور ہے #urdupoetry#urdu#poetry#best#urdu#literature#poems#urdumw#couplets#classy#magical_words#urduadab#bazm_e_urdu#hikayat#lifequotes#lifelessons#urdu_magical_world#lifechanger#sufiyana#dailydose#quoteoftheday#love#happy#igers#amazing#literature#mindfulness#foodforthough
06.02.2018 03:44:32
Next
cargando